کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا


یاسین جبلپوری November 12, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایدھی حکام کے مطابق لیاری کی کھڈا مارکیٹ میں مومن مسجد کے قریب مبینہ طور پر ڈاکو کی فائرنگ سے 29 سالہ سلمان بلوچ زخمی ہوگیا، جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب ملیر کے علاقے ملا عیسیٰ گوٹھ میں جامع مسجد الٰہی کے قریب فائرنگ سے 26 سالہ دل مراد زخمی ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔