جاوید رضوی نے ڈرامے میں ماہرہ خان کا شوہر بننے پر ایسی کیا بات کہہ دی کہ سب ہنس پڑے؟

اداکار نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ وہ ماضی میں معروف اداکارہ صبیحہ خانم کے شوہر کا کردار بھی ادا کر چکے ہیں۔


ویب ڈیسک November 12, 2026

پاکستانی سینئر اداکار جاوید رضوی نے ایک نئے ڈرامے میں ماہرہ خان کے شوہر کا کردار ادا کرنے سے متعلق دلچسپ انکشاف کر کے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔

حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران جاوید رضوی نے ڈرامے میں پیر صاحب کے کردار اور شائقین کی جانب سے ملنے والی محبت پر گفتگو کی۔

اداکار نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ وہ ماضی میں معروف اداکارہ صبیحہ خانم کے شوہر کا کردار بھی ادا کر چکے ہیں۔ انہوں نے کبھی دلہا بننے سے انکار نہیں کیا، اسی لیے ساری زندگی ڈراموں میں دلہا بنتے رہے ہیں۔

جاوید رضوی نے بتایا کہ ڈرامے میں پیر صاحب کے کردار کو خواتین کی جانب سے بھی خاصی پذیرائی ملی ہے، جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔

اداکار نے واضح کیا کہ حقیقی زندگی میں وہ صرف ایک ہی محبت سے خوش ہیں اور متعدد خواتین کے ساتھ تعلقات رکھنے کے خواہش مند نہیں۔ حقیقی زندگی میں ایک سے زیادہ محبتوں کے چکر میں پڑنا مناسب نہیں۔