’بے پناہ شہرت کے باوجود وہاج علی میں غرور نہیں آیا‘، امر خان نے اداکار کی تعریف کر دی

امر خان نے بتایا کہ وہ وہاج علی کو اس وقت سے جانتی ہیں جب دونوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا


ویب ڈیسک November 12, 2026

پاکستانی اداکارہ امر خان نے ساتھی اداکار وہاج علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے پناہ شہرت اور کامیابی کے باوجود ان کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران امر خان نے نئے ڈرامہ سیریل میں وہاج علی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر گفتگو کی۔

اداکارہ نے کہا کہ اگرچہ کئی اداکار ’بالا‘ کا کردار ادا کر سکتے تھے لیکن وہاج علی نے جس مہارت سے یہ کردار نبھایا، شاید کوئی دوسرا اداکار ایسا نہ کر پاتا۔

امر خان نے بتایا کہ وہ وہاج علی کو اس وقت سے جانتی ہیں جب دونوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ ڈرامہ ’تیرے بن‘ کی غیر معمولی کامیابی نے بھی وہاج علی کے مزاج میں غرور پیدا نہیں کیا۔