کراچی میں مغربی ہواؤں کے زیر اثر بارش کی پیشگوئی

جمعے کو جامشورو، ٹھٹھہ، قمبر شہداد کوٹ اور داود میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے


آفتاب خان November 12, 2026

کراچی:

کراچی میں مغربی ہواؤں کے زیر اثر کل مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق ایک مغربی ہواؤں کی لہر ملک کے مغربی اور بالائی حصوں کو متاثر کر رہی ہے۔ جمعے کو جامشورو، ٹھٹھہ، قمبر شہداد کوٹ اور داود میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کراچی ہلکی بارش اور بوندا باندی کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور راتیں خنک رہنے کی توقع ہے جبکہ میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھا سکتی ہے۔