ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا ہے کہ جرائم کے مقدمات کی تفتیش جدید طریقہ کار، شواہد اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائے، اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور مقدمات کو بروقت منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کہا ہے کہ جرائم کے مقدمات کی تفتیش جدید طریقہ کار، شواہد اور میرٹ کی بنیاد پرکی جائے، اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور مقدمات کو بروقت منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی سربراہی میں کراچی پولیس آفس میں کرائم اورتفتیشی امور سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈسٹرکٹ ایس ایس پیزانویسٹیگیشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی، چوری اور دیگر وارداتوں کے مقدمات کی تفتیش، زیرِ تفتیش کیسز کی پیش رفت اور جرائم پیشہ عناصر و مفروران کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے ہدایت کی کہ جرائم کے مقدمات کی تفتیش جدید طریقہ کار، شواہد اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائے، اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور مقدمات کو بروقت منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے اور تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے افسران نگرانی کے عمل کومزید مؤثربنائیں۔