بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کی منگنی، انگوٹھی کی قیمت 55 لاکھ روپے سے زائد

مشہور جیولری انفلوئنسر کا کہنا ہے کہ سمرین کی انگوٹھی معروف برانڈ ٹفنی کی ہے جس کی قیمت تقریباً 59 ہزار ڈالر ہے


ویب ڈیسک November 12, 2026

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے نیوزی لینڈ میں اپنی گرل فرینڈ اداکارہ و ماڈل سمرین کور سے منگنی کرلی جبکہ اس موقع پر پہنائی گئی انگوٹھی کی قیمت 55 لاکھ بھارتی روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوڑے نے بدھ 11 نومبر کو انسٹاگرام پر منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشخبری سنائی۔ مشہور جیولری انفلوئنسر پریانشو گوئل کا کہنا ہے کہ سمرین کی انگوٹھی معروف برانڈ ٹفنی کی ہے جس کی قیمت تقریباً 55 لاکھ 44 ہزار بھارتی روپے (تقریباً 59 ہزار ڈالر) ہے۔

پریانشو گوئل نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں خوبصورت پروپوزل اور قیمتی انگوٹھی نے جوڑے کی منگنی کو یادگار بنا دیا۔ منگنی کے اعلان میں دونوں کے ناموں کے ابتدائی حروف اور تاریخ 11 نومبر 2026 بھی شامل کی گئی۔

ارشدیپ اور سمرین نے اپنے پیغام میں لکھا کہ زندگی نے انہیں جو کچھ بھی دیا، ان کے لیے سب سے بڑی خوشی ایک دوسرے کا ساتھ ملنا ہے اور وہ پوری زندگی ساتھ گزارنے کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں نے رواں سال اپنے تعلقات کو عوامی سطح پر تسلیم کیا تھا جبکہ سمرین آئی پی ایل 2026 کے دوران بھی ارشدیپ کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھیں۔

منگنی کے اعلان کے روز ہی ارشدیپ کی آئی پی ایل 2027 کے لیے پنجاب کنگز سے ممبئی انڈینز منتقلی کی تصدیق بھی ہوئی جہاں وہ 18 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ حاصل کریں گے۔