190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشری بی بی کی اپیلیں 18 نومبر کو سماعت کے لئے مقرر

عدالت نےکہا توقع کرتے ہیں سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ جیل ملاقات کے بعد سیاسی معمالات پر بات نہیں کریں گے۔


فیاض محمود November 13, 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیلیں 18 نومبر کو سماعت کے لئے مقرر کردیں۔ عدالت نے 7 دن میں وکلا کو پیپر بکس فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے توقع کرتے ہیں سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ جیل ملاقات کے بعد سیاسی معمالات پر بات نہیں کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم حکم نامہ سامنے آگیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے دو صفحات کا حکم نامہ جاری کیا۔

عدالت نے کہا ہے کہ دونوں وکلا جو انتہائی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں توقع ہے وہ سیاسی معاملات پر بات نہیں کریں گے ، دونوں وکلا خود کو صرف قانونی معاملات تک ہی محدود رکھیں گے ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ ایڈووکیٹ جنرل ملاقات کرائیں گے جس کا دورانیہ ایک گھنٹے سے کم نہیں ہو گا۔

عدالتی حکمنامے کے مطابق لطیف کھوسہ نے کہا ملاقات نا ہونے کی وجہ سے دلائل نہیں دے سکتے اوربسلمان صفدر نے کہا مجھے اپیل پر دلائل کے لیے ہدایات مل چکیں لیکن ملاقات کا دورانیہ کم تھا ، عدالت نے کہا ہے کہ وکلا کی استدعا پر دلائل تیاری کے لئے ایک ہفتے کا وقت دیا جاتا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ آفس اپیلوں کے حوالے سے پیپر بکس کی سات روز میں تیاری مکمل کرے۔ کیس کی آئندہ سماعت 18 نومبر کو سماعت ہوگی۔