دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام کیوجہ کراچی کے بڑے حصے میں پانی کی فراہمی بند

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 21 پمپس میں سے 9 پمپس بند، 13 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی متاثرہوگی


نعیم خانزادہ November 13, 2026
 ڈائریکٹر انفورسمنٹ اور چیف سیکورٹی آفیسر،پولیس اورسیکیورٹی اداروں کی مدد سے قابضین سے زمین واگزار کرائیں گے فوٹو:فائل

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے جو اگلے کئی گھنٹوں تک متاثر رہے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پرسالانہ مرمتی کام شروع کردیا گیا ہے جس کے باعث شہر کے بڑے حصے میں پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمتی کام کی وجہ سے 13 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی متاثرہوگی جبکہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 21 پمپس میں سے 9 پمپس بند ہوگئے ہیں۔

واٹر کارپویشن کے ترجمان کے مطابق بجلی کی بحالی کے بعد پانی کی فراہمی شروع کردی جائیں گی۔

واٹرکارپوریشن کا کہنا ہے کہ مرمتی کام کی وجہ سے کورنگی ، لانڈھی، محممود آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ناظم آباد ، گلبرک، پی آئی بی کالونی ، سمیت متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔