پنجاب ہولی قرآن پرنٹنگ اینڈ ریکارڈنگ ترمیمی بل 2026 پنجاب قائمہ کمیٹی اوقاف سے منظور

قرآن پاک کی طباعت، اشاعت اور ریکارڈنگ کو غلطیوں سے پاک بنانے کے لیے قانون میں ترامیم کی منظوری دی، رانا محمد ارشد 


عائشہ صغیر November 13, 2026

قرآن پاک کی بے حرمتی کی روک تھام کے لیے جامع قانونی طریقہ کار متعارف کرانے کی تجویز کے معاملے میں  پنجاب ہولی قرآن پرنٹنگ اینڈ ریکارڈنگ ترمیمی بل 2026 پنجاب قائمہ کمیٹی اوقاف سے منظور کرلیا گیا۔

رانا محمد ارشد  نے کہا کہ قرآن پاک کی طباعت، اشاعت اور ریکارڈنگ کو غلطیوں سے پاک بنانے کے لیے قانون میں ترامیم کی منظوری دی، فاروق خان مانیکا کی صدارت میں منعقد اجلاس میں بل متفقہ طور پر منظور

فاروق خان  نے کہا کہ قرآن پاک کے کسی بھی حصے کی بے حرمتی، تحریف، تبدیلی، آلودگی یا توہین پر کارروائی کا طریقہ کار وضع کیا،  رانا محمد ارشد نے کہا کہ قرآن پاک کے مسخ شدہ یا بوسیدہ نسخوں کے شواہد محفوظ کرنے اور باادب طریقے سے تلف کرنے کا طریقہ کار بھی بل میں شامل ہے۔

متن کے مطابق قابل اعتراض تحریر، نشان، تصویر یا دیگر مواد سامنے آنے پر تفتیشی پولیس افسر کو فوری قبضے میں لینے کا اختیار ہو گا،  قابل اعتراض مواد قبضے میں لینے کے بعد متعلقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنا لازم، مجسٹریٹ کی ہدایت پر پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی یا حکومت کے نامزد فرانزک لیبارٹری سے شواہد محفوظ ہوں گے،  فرانزک شواہد محفوظ ہونے کے بعد اصل مواد پنجاب قرآن بورڈ کے حوالے ہوگا،  اصل مواد کی محفوظ تحویل، بحالی، صفائی یا تلفی پنجاب قرآن بورڈ سے مشاورت کے بعد مقررہ طریقہ کار کے تحت ہو گی۔

کسی شخص یا جاندار کے جسم پر قابل اعتراض تحریر، نشان، ٹیٹو، پینٹنگ یا تصویر کی صورت میں بھی قانونی کارروائی کی تجویز ہے، متن  کے مطابق جسم پر موجود قابل اعتراض مواد ہٹانے سے پہلے تصاویر اور ویڈیو کے ذریعے شواہد محفوظ کرنے لازم ہے، متعلقہ شخص کو مؤقف پیش کرنے کا موقع دینے کے بعد مجسٹریٹ کے حکم سے جسم پر موجود قابل اعتراض مواد ہٹے گا، سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر غیر قانونی مواد کی روک تھام کے لیے پی ٹی اے یا متعلقہ ادارے کو کارروائی کے لیے معاملہ بھجوانے کی تجویز منظور کرلی گئی۔

غیر قانونی مواد کو سوشل میڈیا سے ہٹانے، بلاک کرنے یا اس تک رسائی بند کرنے کا اختیار دینے کی تجویز منظور کرلی گئی، قرآن بورڈ کے خصوصی سیل میں غیر سرکاری ارکان کے ساتھ وزیراعلیٰ کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری ارکان شامل کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی۔

متن کے مطابق خصوصی سیل کے غیر سرکاری ارکان وزیراعلیٰ کی صوابدید پر خدمات انجام دیں گے، قرآن پاک اور مقدس شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد سے مذہبی بے چینی اور بدامنی پیدا ہونے کے خدشات کے پیش نظر قانون سازی ضروری قرار، فرانزک تحقیقات کے ذریعے قابل اعتراض مواد کے شواہد محفوظ کرکے قانونی کارروائی کا نظام قائم کیا جائے گا، بل کی منظوری ایوان سے لی جائے گی، حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔