کراچی: یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی کاموں کے باعث حسن اسکوائر برج سے نیپا جانیوالی سڑک بند

سڑک 14 نومبر بروز ہفتہ صبح 7 بجے سے ٹریفک کے لیے بند رہے گی


شاہ میر خان November 14, 2026

کراچی:

کراچی ٹریفک پولیس نے ترقیاتی کاموں کے باعث شہریوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی جس کے تحت مین یونیورسٹی روڈ پر حسن اسکوائر برج سے نیپا جانے والی سڑک 14 نومبر بروز ہفتہ صبح 7 بجے سے ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق جیل چورنگی سے نیپا جانے والی گاڑیوں کو مخالف سمت کی سڑک پر ڈبل ٹریک کے ذریعے گزارا جائے گا جو مچھلی کٹ کے سامنے سے ہوتے ہوئے دوبارہ یونیورسٹی روڈ، نیپا کی جانب روانہ ہوگا۔

حسن اسکوائر برج سے یوٹرن لے کر نیپا جانے والے شہریوں کے لیے برج پر یوٹرن بھی بند رہے گا جبکہ ٹریفک کو غریب آباد کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہنمائی یا ہنگامی مدد کے لیے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔