معمولی جارحیت کا جواب بھی تباہ کن حملوں سے دیں گے، پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ کی مخالفین کو وارننگ

احمد واحدی کے مطابق ایران کسی بھی قسم کی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا


ویب ڈیسک November 14, 2026

تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل احمد واحدی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف جارحیت کی معمولی سی کوشش کا جواب بھی تباہ کن اور دردناک حملوں کی صورت میں دیا جائے گا۔

احمد واحدی کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی قسم کی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا اور اگر اس کے خلاف معمولی کارروائی بھی کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ایرانی کمانڈر نے اپنے بیان میں ممکنہ ردعمل کی شدت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جارحانہ اقدام کے نتائج مخالف فریق کے لیے تباہ کن اور تکلیف دہ ہوں گے۔