پولو ورلڈکپ زون ای کوالیفائرز: پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

دو فتوحات کے بعد پاکستان کے ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کے امکانات زیادہ ہوگئے ہیں


محمد یوسف انجم November 14, 2026

پاکستان نے پولو ورلڈکپ زون ای کوالیفائرز میں بھارت کو شکست دے دی۔

نائیجیریا میں جاری 13ویں پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان سمیت ایران، بھارت اور میزبان نائیجیریا کی ٹیمیں شریک ہیں۔

پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے برتری ثابت کی اور چار کے مقابلے میں سات گول سے فتح حاصل کرلی۔

یہ قومی ٹیم کی ایونٹ میں ملسل دوسری کامیابی ہے، پہلے میچ میں پاکستان نےایران کو 6-10 سے ہرایا تھا۔

دو فتوحات کے بعد پاکستان کے ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کے امکانات زیادہ ہوگئے ہیں۔

 پاکستانی ٹیم اپنا آخری میچ اتوار کو میزبان نائجیریا کے خلاف کھیلے گی۔ کامیابی کی صورت میں پاکستان ورلڈکپ میں رسائی پالے گا جو یوراگوے میں شیڈول ہے۔