سپر طاقتوں کا زوال

مشی گن میں مسلمان ڈیموکریٹ امیدوار عبدل السیّد نے سینیٹ کی نشست جیتی


نسیم انجم November 15, 2026

امریکی مڈٹرم الیکشن میں صدر ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو بری طرح شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ڈیموکریٹک پارٹی کو 241 نشستوں سے کامیابی حاصل ہوئی۔ 28 سال بعد ڈیموکریٹک فتح سے ہمکنار ہوئی۔

حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ جارجیا میں پہلی بار کسی سیاہ فام خاتون کو گورنر کے عہدے کا حق دار بنایا اس کے ساتھ ساتھ ٹیکساس میں بھی ایک طویل مدت یعنی جو کہ تیس سالوں پر محیط تھی وہاں بھی ڈیموکریٹک پارٹی نے کامیابی حاصل کی اس طرح ڈیموکریٹس کی نشستوں کی تعداد 54 ہوچکی ہے۔

مشی گن میں مسلمان ڈیموکریٹ امیدوار عبدل السیّد نے سینیٹ کی نشست جیتی۔ عبدل السیّد پہلے مسلم امریکی سینیٹر ہیں۔ امریکی مڈٹرم میں امت مسلمہ خصوصاً پاکستان کے لیے خوشی اور فخر کی بات یہ ہوئی کہ پاکستانی نژاد سعود انور ، سلیمان لالانی، فاروق مغل، سلمان بھوجانی، یاسمین انصاری اور مریم صبیح نے شاندار فتح حاصل کی۔

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کو بھی سیاسی شکست اور شدید صدمے کا سامنا کرنا پڑا اب وہ پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کو گنوا چکے ہیں۔ دوسری طرف یہ بات بھی اہم ترین ہے کہ عرب جماعتیں 19سیٹیں جیت کر کامیاب ہوگئی ہے اور یہ بھی پہلی بار ہوا ہے کہ اسرائیلی فلسطینی شہری فیصلہ کی طاقت بن کر سامنے آئے ہیں۔

اﷲ کرے کہ یہ فتوحات دیرپا ہوں اور اپنی مدت پوری کریں چوں کہ سابقہ صدر ٹرمپ جھوٹ بولنے اور کرتب دکھانے میں ماہر ہیں اور جسے دنیا تسلیم کرچکی ہے۔ کبھی رتی کبھی ماشہ کے مصداق یہ اپنے فیصلوں کو بنا سوچے سمجھے تبدیل کرتے ہیں اور بیانات کو بدلتے دیر نہیں لگاتے ہیں اب مسئلہ یہ ہے کہ نئی کانگریس 3 جنوری2027کو حلف لے گی۔ اس عرصے میں خدشہ اس بات کا ہے کہ ٹرمپ اپنے اختیارات استعمال کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

وہ بل کو ویٹو کرنے کے لیے اپنے آپ کو ہر لمحہ تیار رکھیں گے لیکن اس کے ساتھ ایک شرط یہ بھی ہے کہ ویٹو ختم کرنے کے لیے دو تہائی اکثریت درکار ہے جو ڈیمو کریٹس کے پاس نہیں ہے۔ اسرائیل کے حالات پر غور کریں تو وہ بھی مختلف نہیں ہیں نیتن یاہو نتائج کو چیلنج کرنے کے لیے کوشش میں لگے ہوئے ہیں لیکن یہ بات تسلی بخش ہے کہ کامیابی حاصل کرنے والوں کے لیے کہ صدر ہرزوگ نے نتائج کو تسلیم کرلیا ہے۔

اسرائیل کو غزہ پر کرنے والے ظلم کا بدلہ ضرور دینا ہوگا نیتن یاہو ایک ظالم اور سفاک وزیراعظم تھا ساتھ ساتھ میں ٹرمپ نے بھی اپنا کردار بخوبی ادا کیا ہے معصوم بچوں، عورتوں مردوں کو نہ کہ اغوا کیا بلکہ زبردستی اٹھاکر لے گئے۔ بمباری کرکے گھروں کو مسمار کردیا۔ فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔

غزہ میں بھوک افلاس، ساتھ میں زخمیوں کے علاج میں بھی رکاوٹ بنے رہے اور اسپتالوں تک میں بمباری کی اس بے رحمی نے ڈاکٹروں، مریضوں اور ان کے لواحقین کو شہید کردیا۔ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ مومن کی زندگی و موت دونوں ہی نفع بخش ہے،بچ گئے تو غازی، اللہ کے دربار میں حاضرہوگئے تو شہید، ایک ایک گھر سے دس دس افراد شہید ہوئے لیکن ظالموں کو رحم پھر بھی نہیں آیا ،امریکا جدید اسلحہ فراہم کرتا رہا گوشت پوست کے معصوم انسانوں پر دشت و بربریت کی تاریخ رقم کردی۔

ہر عروج کو زوال اور فتح کو شکست ہے جو کہ اﷲ کی طرف سے ہے سب کو مرکر چلا جانا ہے کوئی یہاں نہیں رہے گا، اﷲ نے جنت اور دوزخ کس کے لیے بنائی ہے انھی سرکش اور فرماں بردار لوگوں کے لیے دنیا ایک کھیتی کی مانند ہے جو چاہے اپنے اعمال کی شکل میں بو دیں اور روز قیامت کاشت کرنے کا وقت ہوگا۔

امریکی مڈٹرم انتخابات کے ذریعہ یہ بات بھی سامنے آئی کہ ہارنے والوں نے اپنی ہار کو تسلیم کیا ہے بعد میں محض چند ہفتوں میں وہ جو بھی ہتھکنڈے آزمائیں وہ ایک علیحدہ معاملہ ہے جس کی کوئی خاص اہمیت ہرگز نہیں ہے لیکن ہر عام و خاص کو ایک سبق ضرور حاصل کرنا چاہیے کہ سچ سچ ہی ہوتا ہے اور ہمیشہ سرسبز و شاداب رہتا ہے لیکن جھوٹ زیادہ دیر نہیں چلتا ہے اگر طاقت کے زور پر اپنی من مانی کر بھی لی جائے تو کب تک،ایک وقت تو آتا ہے جب حالات بدلے ہیں، اﷲ نے فرمایا ہے کہ ہر مشکل کے بعد آسانی بھی آتی ہے تو ہمارے یہاں بھی کٹھن وقت گزارنے والوں کے لیے آسانی آئے گی اور یہ آسانی اﷲ رب العزت عطا فرمائے گا جسے کوئی نہیں چھین سکتا۔ اﷲ طاقت کا سرچشمہ ہے حالات بدلتے دیر نہیں لگتی ہے۔

ٹرمپ اور نیتن یاہو یہ ہی سمجھ کر بیٹھے تھے کہ وہ طاقت میں ہیں ہر چیز پر اپنا حق سمجھتے تھے آج سیٹ سے اتار دیے گئے لیکن حوصلہ جواں رکھتے ہیں سہانے خواب دیکھ رہے ہیں کہ اگر امریکی شہری مجھ سے تنگ آ بھی گئے تو اسرائیل چلا جاؤں گا چونکہ وہاں میری مقبولیت 99فیصد ہے۔

ٹرمپ کو یہ نہیں معلوم کہ یہ وہ قوم ہے جو کسی کی نہیں ہوتی۔ اﷲ رب العزت کی شان میں گستاخیاں کرنے اور نبیوں کو قتل کرنے والی ، آیات کو تھوڑے سے فائدے کے لیے تبدیل کرنے والی ۔ ہٹلر نے جو کچھ اس قوم کے ساتھ کیا وہ غلط نہیں تھا کہ وہ انھیں برت چکے تھا، اسے معلوم تھا کہ وفاداری اور انسانیت ان کے خون میں شامل نہیں ہے۔

قرآن پاک فرعون و نمرود اور دوسرے شیاطین کے واقعات کو کھول کر بیان کرتا ہے کہ دوسری قوموں پر عذاب کیوں نازل کیا گیا؟ اور گمراہ اور بھٹکے ہوئے انسانوں کے بارے میں بھی انھیں ان کے کیے کی سزا بھی مل کر رہے گی۔ اقتدار میں ہمیشہ کوئی نہیں رہا ہے۔ تاریخ اٹھاکر دیکھیں اﷲ کے احکامات کا مطالعہ کریں اور سوچیں کہ وہ کیا غلطیاں کررہے ہیں۔

دنیا چند روزہ ہے موت کا ذائقہ سب کو چکنا ہے ،لہٰذا مظلوموں اور اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کے لیے آگے بڑھیں تاکہ بحیثیت مسلمان وہ جنت کے حقدار بن جائیں۔