بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار اوربھارتی فضائیہ کے درمیان شدید اختلافات اورچپقلش کھل کر سامنے آگئی۔
نئی دہلی میں بھارتی فضائیہ کی اراضی کے تنازع نے حکومت اور انڈین ایئر فورس کے درمیان تناؤ کو نمایاں کرکے پیش کردیا ہے۔ سابق بھارتی ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کے بیانات کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے فضائیہ کیخلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
ریٹائرمنٹ سے 4 روز قبل سابق ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے ریس کورس اراضی تنازع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو خط لکھا، جس میں نئی دہلی کے ریس کورس ایئر فورس اسٹیشن کی 40 ایکڑ سے زائد اراضی بھارتی فضائیہ کے کنٹرول میں برقرار رکھنے کا مطالبہ کیاگیا۔
یاد رہے کہ مودی حکومت کی ایما پروزارتِ ہاؤسنگ اینڈ اربن افیئرز نے ریس کورس ایئر فورس اسٹیشن میں واقع فضائیہ کا اسپورٹس کمپلیکس سیل کر دیا تھا۔ مودی سرکار کے انتقامی اقدام کے باعث اسپورٹس کمپلیکس میں 31 اکتوبر کو شیڈول ایئر چیف کی الوداعی گالف تقریب بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔
بھارتی جریدے انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے اسپورٹس کمپلیکس کی بندش سے 5 ہزار اہلکاروں کی تربیتی و سیکیورٹی سہولیات متاثرجبکہ 300 سے زائد ملازمتیں خطرے میں ہیں۔