لاہور:
لاہور کے علاقے چوک بابا اعظم اچھرہ میں زیر تعمیر عمارت سے گر کر ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق مزدور عمارت سے گرنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
جاں بحق مزدور کی شناخت 22 سالہ ماجد حسین ولد جان محمد کے نام سے ہوئی، جس کی لاش پولیس کے حوالے کردی گئی۔