اسلام آباد میں 30 وی  ای سی او کانفرنس، شرکت کیلئے ممبر ممالک کے وفود پہنچ گئے

کانفرنس میں ممبر ممالک نے درمیان علاقائی تجارت و تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا


خالد محمود November 15, 2026

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 30 وی  ای سی او کانفرنس  میں شرکت کیلئے ممبر ممالک کے وفود پہنچ گئے۔

کانفرنس میں ممبر ممالک نے درمیان علاقائی تجارت و تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا، ای سی او کونسل آف منسٹرز کانفرنس کی صدارت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کررہے ہیں۔

کانفرنس کیلئے پاک چائنہ سنٹر میں بین الاقوامی و مقامی میڈیا کیلئے فسیلیٹیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے، فسیلیٹیشن سنٹر سے ای سی او کانفرنس کی سرگرمیوں کی تفصیلات مہدی سے شیئر کی جائیں گی۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل احمد سعید مراد زادہ اور  جمہوریہ ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ اور ترک وفد کے سربراہ موسیٰ کلاکلی کایا 30 ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے، دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزارتِ خارجہ کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔