ترکیہ سے ڈی پورٹ 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا

ترکیہ کی پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد جیل منتقل کیا اور بعد ازاں ڈی پورٹ کر دیا، ایف آئی اے


ویب ڈیسک November 15, 2026

اسلام آباد:

ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ترکیہ سے ڈی پورٹ ہونے والے 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ شہری ورک ویزوں پر ترکیہ گئے تھے، تاہم مبینہ طور پر متعلقہ کمپنیوں میں ملازمت اختیار کرنے کے بجائے غیر قانونی طور پر دیگر مقامات پر کام کرنے لگے۔

ترکیہ کی پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کے بعد جیل منتقل کیا اور بعد ازاں ڈی پورٹ کر دیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ 1974 کی دفعات 3 اور 4 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ دیگر افراد یا ایجنٹس کے کردار کا تعین دورانِ تفتیش کیا جائے گا۔