بلاول کا فضل الرحمان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے پر اظہار مذمت

حکومت اپوزیشن کی تنقید برداشت کرے،  جمہوریت میں اپوزیشن کا کردار نہایت اہم ہے، بلاول کو فضل الرحمان کا فون


اسٹاف رپورٹر November 15, 2026
بلاول بھٹو اپوزیشن کی تحریک کے حوالے سے پارٹی کی پالیسی اے پی سی میں رکھیں گے، ترجمان فوٹو: فائل

اسلام آباد:

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو فون کیا، دونوں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول نے جمعیت علمائے اسلام کے خلاف حکومتی اقدامات، ان کے خلاف سیاسی انتقام اور انہیں نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی اور کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنی چاہیے،  جمہوریت اور پارلیمانی نظام میں ذمہ دار اپوزیشن کا کردار نہایت اہم ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مولانا سے مزید کہا کہ حکومت کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جن سے جمہوریت اور پارلیمان کمزور ہوں۔