کراچی؛ شادی میں انوکھی واردات، دو خواتین سلامی کا پرس چوری کرکے فرار، ویڈیو سامنے آگئی

پولیس نے متاثرہ فیملی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرالیا اور بتایا کہ خواتین کی شناخت اور گرفتاری کی کوشش جاری ہے


محمد شاہ میر خان November 15, 2026
فوٹو: اسکرین گریب

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سخی حسن کے قریب شادی ہال میں انوکھی واردات ہوئی جہاں مبینہ طور پر دو نامعلوم خواتین سلامی کا پرس چوری کرکے فرار ہوگئیں۔

نارتھ ناظم آباد کے علاقے سخی حسن کے قریب شادی میں آنے والی دو نامعلوم خواتین سلامی والا پرس چوری کرکے فرار ہوگئیں اور گزشتہ روز پیش آئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین کو تقریب میں تیار ہو کر دولھا دلہن کے اطراف آتے جاتے دیکھا جاسکتا ہے اور دونوں خواتین نے موقع پا کر سلامی میں ملنے والا بیگ اٹھایا اور تیزی سے فرار ہوگئیں۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ تھانا تیموریہ میں متاثرہ فیملی کی جانب سے درج کرا دیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خواتین کی شناخت اور گرفتاری کی کوشیش جاری ہیں۔