کراچی، اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی

فائرنگ کے واقعے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی


یاسین جبلپوری November 16, 2026

کراچی:

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 16، گلشن بہار کی گلی نمبر 5 میں فائرنگ سے 30 سالہ رضوان زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

فائرنگ کے واقعے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔