لورالائی میں ٹریفک حادثہ؛ ایف سی بلوچستان کا فوری ریسکیو آپریشن

ایف سی بلوچستان عوام کے تحفظ،بروقت امداد اور مشکل حالات میں شہریوں کی خدمت کیلیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے


خالد محمود November 16, 2026

ضلع لورالائی میں ٹریفک حادثے کے بعد ایف سی بلوچستان نے فوری ریسکیو آپریشن کیا۔

لورالائی میں این-70 ہائی وے پر ٹرک الٹنے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی بلوچستان کی کوئیک رسپانس ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ایف سی بلوچستان کی کوئیک رسپانس ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

ایف سی بلوچستان اورمتعلقہ اداروں کی بروقت کارروائی سے قومی شاہراہ این-70 ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی۔ ایف سی بلوچستان عوام کے تحفظ،بروقت امداد اور مشکل حالات میں شہریوں کی خدمت کیلیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔