آزاد کشمیر کے شہریوں کا پاکستانی عسکری وسیاسی قیادت کوعالمی اعزاز ملنے پر خراج تحسین

عالمی اعزازپاکستانی عسکری وسیاسی قیادت کی مشترکہ کاوشوں اورمؤثرحکمت عملی کا اعتراف ہے ، شہری


خالد محمود November 16, 2026

آزاد جموں و کشمیرکے شہریوں نے پاکستانی عسکری وسیاسی قیادت کوعالمی اعزاز ملنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

شہریوں نے پاکستانی عسکری وسیاسی قیادت کامسلم دنیا کی500 بااثرشخصیات میں سرفہرست آناقوم کے لیے باعث فخر قراردیدیا۔

مظفرآباد، میرپور،کوٹلی اورباغ سمیت آزاد کشمیرکےدیگرشہروں کےعوام نےکہا ہے کہ پاکستانی عسکری وسیاسی قیادت کوعالمی اعزازملنے پرہرپاکستانی اورکشمیری کاسر فخر سے بلند ہوا ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی عسکری وسیاسی قیادت کی مؤثرپالیسیوں اورسفارتی کوششوں کوعالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے ۔ پاکستانی پاسپورٹ کوعالمی سطح پرملنے والی عزت وتوقیرعسکری قیادت کی مؤثر سفارت کاری کا نتیجہ ہے ۔

شہریوں کے مطابق مسلم ممالک کومشترکہ پلیٹ فارم پرمتحد کرنے کے لیے پاکستان کی عسکری قیادت کی کوششیں قابل تحسین ہیں ۔ عالمی اعزازپاکستانی عسکری وسیاسی قیادت کی مشترکہ کاوشوں اورمؤثرحکمت عملی کا اعتراف ہے ۔