پشاور:
گورنرراج کے بعد پشاور میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کے دوران اندرون شہر بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا۔
بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا کے تحت نئی صوبائی حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ پشاورنے اندرون شہر بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا۔ کے پی کے حکومتی ذرائع کے مطابق ہفتہ وار تعطیل کے باوجود ضلعی انتظامیہ پشاور تجاوزات کیخلاف پوری طرح متحرک رہی۔
آپریشن کےدوران تنگ بازاروں کے دونوں اطراف قائم تجاوزات ہٹا کرآمدورفت کے راستے کھول دیے گئے ۔ تنگ بازاروں سے تجاوزات کے خاتمے سے شہریوں کو بہترگزرگاہیں میسرآئیں گی اورکاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملےگا ۔
پشاورکی خوبصورتی اورعوامی سہولیات کی بہتری کے لیے انتظامیہ کی کارروائیوں کو شہریوں کی جانب سے بھرپورسراہا جا رہا ہے۔