پورٹل میں کمپنی کی عدم بحالی؛ سیکرٹری ایکسائز و دیگر کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست

محکمہ ایکسائز کی جانب سے کمپنیوں کی درست پالیسیاں بھی قبول نہیں کی جارہیں، درخواست گزار


کورٹ رپورٹر November 16, 2026
(فوٹو: فائل)

کراچی:

پورٹل میں کمپنی کی عدم بحالی پر سیکرٹری ایکسائز و دیگر کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ نے تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس پالیسی کے پورٹل میں کمپنی کی عدم بحالی کے معاملے پر سیکریٹری ایکسائز اور دیگر کو 17 نومبر کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

نجی کمپنی نے سیکریٹری ایکسائز و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی، جس میں  وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے اکتوبر میں درخواست گزار کمپنی کا نام پورٹل میں بحال کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم عدالتی احکامات کے باوجود کمپنی کی جاری کردہ انشورنس پالیسیوں کو سرکاری نظام میں تسلیم نہیں کیا جارہا۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 11 ہزار انشورنس پالیسیوں کو محکمہ ایکسائز کے پورٹل سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے کمپنیوں کی درست پالیسیاں بھی قبول نہیں کی جارہیں۔