نواز شریف کے دورہ مظفرآباد کا شیڈول طے ہوگیا

نواز شریف مظفرآباد سے سیاحتی مقام نیلم ویلی کے علاقے تاوبٹ روانہ ہوں گے


خالد محمود November 16, 2026
فوٹو: اسکریب گریب

اسلام آباد:

سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے دورہ مظفرآباد کا شیڈول طے ہوگیا، وہ 18 نومبر بدھ کو مظفرآباد پہنچیں گے۔

ایکسپریس نیوز مطابق نواز شریف بدھ کو مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، میاں نواز شریف پونچھ کے ٹکٹ ہولڈرز اور ممبران جموں و کشمیر کونسل سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقاتوں کے لیے ارکان اسمبلی، کشمیر کونسل کے ممبران اور ٹکٹ ہولڈرز کو دعوت نامے ارسال کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے پارٹی اور حکومتی امور پر مشاورت ہوگی، اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت کے 100 روزہ پلان پر بھی غور کیا جائے گا۔

میاں محمد نواز شریف مظفرآباد سے اسی روز سیاحتی مقام نیلم ویلی کے علاقے تاوبٹ روانہ ہوں گے، میاں محمد نواز شریف نیلم ویلی کے سیاحتی مقام تاوبٹ میں ایک روز قیام کریں گے۔