خشک دھنیا اور خشخاش کو کیمیکل اور رنگ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج ہونے کے خلاف اپیل

عدالت نے ناقابل سماعت ہونے کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی تھی


ویب ڈیسک November 17, 2026

لاہور ہائیکورٹ میں خشک دھنیا اور خشخاش کو کیمیکل اور رنگ کرنے کے مقدمہ میں ملزم کی درخواست ضمانت خارج ہونے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی.

عدالت نے ناقابل سماعت ہونے کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی تھی.

 جسٹس شہرام سرور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملزم فیصل حمید کی درخواست ضمانت مسترد ہونے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی.

ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ چوہدری نصیر  نے دلائل دئیے . موقف میں کہا گیا کہ عدالت عالیہ نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کی،محکمہ فوڈ اتھارٹی نے سات جولائی 2026 کو درخواست گزار کے خلاف فیصل آباد مقدمہ درج کیا.

پراسیسنگ یونٹ سے گرفتار ملازم کی درخواست ضمانت منظور ہو چکی ہے. فوڈ اتھارٹی کے مطابق پراسیسنگ یونٹ میں دھنیا کو رنگ جبکہ خشخاش میں ملاوٹ کی جا رہی تھی، رپورٹ کے مطابق دھنیا پر رنگ کرنے یا کیمیکل لگانا ثابت نہیں ہو سکا.

خشخاش میں فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق مٹی ہونے کی شرح درج ہے،رپورٹ کے مطابق خشخاش میں مٹی کی شرح درج قوانین کے مطابق پائی گئی ہے،عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کلعدم قرار دے.

عدالت ملزم فیصل حمید کی درخواست ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے.