رام کپور نے ڈیڑھ سال میں 55 کلو وزن کیسے کم کیا؟ جانیں طرزِ زندگی میں کی گئی تبدیلیاں

انہوں نے اپنی خوراک، نیند، ورزش اور پانی پینے کی عادات بہتر بنانے پر توجہ دی۔


ویب ڈیسک November 17, 2026

بالی ووڈ اور بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف اداکار رام کپور نے 50 سال کی عمر میں اپنی طرزِ زندگی تبدیل کر کے صرف 18 ماہ میں 55 کلوگرام وزن کم کرنے کا راز بتا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کا وزن پہلے تقریباً 140 کلوگرام تھا جو اب کم ہو کر 85 کلوگرام رہ گیا ہے۔ ان کی حیران کن تبدیلی نے مداحوں کو بھی متاثر کیا ہے۔

Ram Kapoor went from 140 kg to 85 kg in 18 months: Here's what the actor changed in his lifestyle at 50

وزن کم کرنے کے لیے کیا تبدیلیاں کیں؟

رام کپور نے بتایا کہ ماضی میں وہ دو مرتبہ 30، 30 کلوگرام وزن کم کر چکے تھے، تاہم دونوں بار ان کا وزن دوبارہ بڑھ گیا تھا۔

اس مرتبہ انہوں نے فوری نتائج کے بجائے اپنی خوراک، نیند، ورزش اور پانی پینے کی عادات بہتر بنانے پر توجہ دی۔

اداکار کے مطابق انہوں نے روزانہ 2 مرتبہ کھانے کا معمول اپنایا۔ پہلا کھانا صبح ساڑھے 10 سے 11 بجے کے درمیان جبکہ دوسرا شام ساڑھے 6 بجے کھاتے تھے۔

اس کے علاوہ وہ روزانہ 45 منٹ کارڈیو اور 45 منٹ طاقت بڑھانے والی ورزشیں بھی کرتے تھے۔

Ram Kapoor

50 سال کی عمر میں اہم فیصلہ

رام کپور کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزن کم کرنے کا فیصلہ اپنے کیریئر یا ظاہری شخصیت کے لیے نہیں بلکہ اپنی صحت کے لیے کیا۔

اداکار کے مطابق فٹنس کا مطلب صرف وزن کم کرنا نہیں بلکہ جسمانی طور پر مضبوط، توانا اور صحت مند رہنا ہے۔

ماہرین کے مطابق وزن کم کرنے کے لیے متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور مناسب نیند اہم ہیں، تاہم ہر شخص کی جسمانی ضروریات مختلف ہوتی ہیں۔