اننیا پانڈے نے ’نیپو کڈ‘ ہونے پر خود کو خوش قسمت قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ ہر شخص اپنی صلاحیتوں اور ترجیحات کے مطابق کامیابی حاصل کرتا ہے۔


ویب ڈیسک November 17, 2026

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اننیا پانڈے نے فلم انڈسٹری میں نیپوٹیزم کے حوالے سے ہونے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے خود کو خوش قسمت قرار دیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں اننیا پانڈے نے کہا کہ انہیں اپنے والد، اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی ہونے پر فخر ہے اور وہ اپنے خاندانی پس منظر سے حاصل ہونے والے فوائد کو تسلیم کرتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس حقیقت سے انکار نہیں کرتیں کہ انہیں زندگی میں خصوصی مواقع ملے ہیں بلکہ وہ ہر روز اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا موقع ملنے پر خدا کا شکر ادا کرتی ہیں۔

اننیا پانڈے نے نوجوان نسل پر ہونے والی تنقید کو بھی غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کے لیے کامیابی کا تصور پہلے سے مختلف ہے اور ہر شخص اپنی صلاحیتوں اور ترجیحات کے مطابق کامیابی حاصل کرتا ہے۔