کینیڈا کا ورک ویزا فراہم کرنے کے نام پر شہری سے لاکھوں روپے ہتھیانے والا ملزم گرفتار 

ملزم نے کینیڈا ویزا پراسیسنگ کے لیے فارن آفس سے منسوب جعلی دستاویزات فراہم کیں


ویب ڈیسک November 17, 2026

کینیڈا کا ورک ویزا فراہم کرنے کے نام پر شہری سے 24 لاکھ 45 ہزار 500 روپے ہتھیانے کے الزام میں نامزد ملزم قاسم حسین گرفتار ہوگیا ہے.

ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا ۔ ملزم نے مبینہ طور پر شہری کو اس کے بیٹے محمد عبداللہ کو کینیڈا بھجوانے کے لیے ورک ویزا فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر مذکورہ رقم وصول کی۔


دورانِ انکوائری یہ بھی سامنے آیا کہ ملزم نے کینیڈا ویزا پراسیسنگ کے لیے فارن آفس سے منسوب جعلی دستاویزات فراہم کیں، جو تصدیق پر جعلی ثابت ہوئیں۔

ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کی تحویل میں لے لیا گیا ۔

مزید تفتیش کے دوران انسانی اسمگلنگ کے ممکنہ نیٹ ورک اور دیگر ملوث افراد کے کردار کا تعین کیا جائے گا۔