کراچی کے علاقے کلفٹن میں ٹرک ڈرائیور نے ٹریفک پولیس کے روکنے پر فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔
واقعے کی ویڈیو ایک شہری نے اپنے موبائل فون سے بنائی، جو سوشل میڈیا پر سامنے آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرک ڈرائیور پولیس سے بچنے کے لیے بار بار ٹریفک پولیس کی گاڑی کو ٹکر مارتا ہے جس کے نتیجے میں پولیس کی گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ جاتی ہے۔
تاہم ٹریفک پولیس اہلکار نے ہمت نہ ہاری اور گاڑی کو دوبارہ سڑک پر لا کر ٹرک کا تعاقب جاری رکھا۔
واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری یا اس کے خلاف قانونی کارروائی سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔