راولپنڈی میں ڈمپر کی ٹکر سے بائیک سوار باپ بیٹی جاں بحق، نواسہ زخمی

واقعہ روات کے علاقے کھڑکن کے ڈیرہ گاؤں کے قریب پیش آیا جس میں 49 سالہ جہانزیب خان، 28 سالہ سحرش حسیب جاں بحق ہوئے


اسٹاف رپورٹر November 17, 2026
پولیس ٹینکر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا . فوٹو : فائل

راولپنڈی:

راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے کھڑکن کے ڈیرا گاؤں کے قریب ٹریفک حادثے میں ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو کچل کر ہلاک کردیا جب کہ نواسہ زخمی ہوگیا۔

حکام کے مطابق روات کے علاقے کھڑکن کے ڈیرہ گاؤں کے قریب 49 سالہ جہانزیب خان اپنی بیٹی 28 سالہ سحرش حسیب اور 6 سالہ نواسے امین حسیب کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ڈمپر سوار نے مبینہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹکر ماری۔

ڈمپر کے نیچے آکر دونوں باپ بیٹی شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، نواسہ امین حسیب زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 راولپنڈی اور روات پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی، زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے فوری اسپتال منتقل کردیا جبکہ قانونی کارروائی کے بعد دونوں لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔