سفارتی آداب سے ناواقف نریندر مودی کی ایک بار پھر جگ ہنسائی

میڈیا سے گفتگو کے اختتام کا انتظار کرنے کے بجائے فوٹو سیشن کے دوران مودی کی غیر ضروری عجلت نے انہیں سبکی سے دوچار کردیا


خالد محمود November 18, 2026

سفارتی آداب سے ناواقفیت پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایک بار پھر جگ ہنسائی سامنے آ گئی۔

فلپائن میں کواڈ اجلاس کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی غیر ضروری عجلت کا معاملہ سامنے آگیا، فوٹو سیشن کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں انتظار کرنے پر مجبور کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کے اختتام کا انتظار کرنے کے بجائے فوٹو سیشن کے دوران مودی کی غیر ضروری عجلت نے انہیں سبکی سے دوچار کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے رہے، جبکہ مودی جلدی میں دکھائی دیے۔

مودی نے ٹرمپ کو چلنے کا اشارہ کیا، تاہم امریکی صدر نے گفتگو جاری رکھی اور مودی کو انتظار کرنے پر مجبور کیا۔ عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں مودی کی غیر ضروری جلدبازی کے باعث بھارتی وزیراعظم کے سفارتی آداب پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔