خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے تیزرفتار اقدامات جاری ہیں۔
صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح جنوبی وزیرستان میں بھی عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی اور بچوں کی حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم جاری ہے۔
جنوبی وزیرستان میں صاف پانی کی فراہمی، ڈیری فارمنگ، زرعی ترقی اور صفائی کے امور پر بھرپور طریقے سے کام ہورہا ہے۔ خیبرپختونخوا میں ان فلاحی اقدامات کا بنیادی مقصد عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا اور ان کے معیارِ زندگی کو بلند کرنا ہے۔