لاہور: اشتہاری ملزمہ نے اینٹ مار کر تھانیدار کو زخمی کردیا

ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا جہاں اشتہاری ملزمہ منیبہ شاہین نے پولیس پر پتھراؤ کیا


سید مشرف شاہ November 18, 2026

لاہور میں اشتہاری ملزمہ نے اینٹ مار کر تھانیدار کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ اسلامپورہ میں چھاپہ مارا جہاں اشتہاری ملزمہ منیبہ شاہین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پتھراؤ کے دوران ایک اینٹ لگنے سے پیٹرولنگ گاڑی میں موجود انسپکٹرطارق زخمی ہوگیا جس کے بعد اسے فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق اشتہاری ملزمہ منیبہ شاہین کو گرفتار کرکے کارِسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔