متبادل ادویات کی تیاری اور فروخت کو قانونی ضوابط کے تحت لانے کا فیصلہ

وٹامنز، ملٹی وٹامنز، فوڈ سپلیمنٹس شعبہ بھی ریگولیٹری نظام میں شامل کر لیا گیا


ضیغم نقوی November 18, 2026

متبادل ادویات کی تیاری اور فروخت کو قانونی ضوابط کے تحت لانے کا فیصلہ کیا۔

ڈریپ نے متبادل ادویات کیلئے باضابطہ قوانین اور کوالٹی کنٹرول پیرامیٹرز تیار کر لیے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے میمورنڈم جاری کر دیا۔

وٹامنز، ملٹی وٹامنز، فوڈ سپلیمنٹس شعبہ بھی ریگولیٹری نظام میں شامل کر لیا گیا، میمورنڈم میں وٹامنز، ملٹی وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹس کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ لازمی قرار دیا گیا، متبادل ادویات کے مینوفیکچرنگ لائسنس کیلئے 6 ماہ کی مہلت مقرر کی گئی، متبادل ادویات کی رجسٹریشن کیلئے 18 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی۔

ہومیوپیتھک سمیت تمام روایتی ادویات کی تیاری، فروخت کیلئے قوانین پر عملدرآمد لازم قرار دیا گیا، پاکستان میں 600 مینوفیکچرنگ یونٹس متبادل ادویات تیار کررہے ہیں، ملک میں ایک ہزار امپورٹرز متبادل ادویات درآمد کررہے ہیں۔