لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سیکڑوں کمسن بچوں کی زندگیاں محفوظ بنا لیں۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق بچوں کو قتل کی دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے والا ملزم نعیم قریشی گرفتار کر لیا گیا، ملزم پارک میں کھیلتے معصوم بچوں کو ڈراتا، دھمکاتا اور ہراساں کرتا تھا۔
ملزم نے سوشل میڈیا پر ایک اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز ویڈیو بھی اَپ لوڈ کی تھی، ویڈیو میں ملزم کو قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر کمسن بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
لاہور پولیس نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا جس سے مختلف پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش جاری ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق بچوں وخواتین سے ہراسگی کے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں، قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔