باسکٹ بال میچ کے دوران معروف گلوکار نے کم عمر مداح کو ایک لاکھ ڈالر انعام میں دے دیے

ڈریک کی اس فیاضی نے ایک عام باسکٹ بال میچ کو اس خاندان کے لیے ناقابلِ فراموش بنا دیا


اسپورٹس ڈیسک November 18, 2026

کینیڈین گلوکار اور عالمی شہرت یافتہ ریپر ڈریک نے ٹورنٹو ریپٹرز کی خصوصی تقریب ’او وی او نائٹ‘ کے دوران ایک کم عمر مداح اور اس کی والدہ کو ایک لاکھ امریکی ڈالر کا تحفہ دے کر سب کے دل جیت لیے۔

این بی اے میچ کے دوران ٹائم آؤٹ میں ڈریک نے اچانک ماں بیٹے کو یہ خوشخبری سنائی جس پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین بھی حیران رہ گئے۔

اس کے علاوہ دونوں کو ٹیم کے ایک میچ کے لیے کورٹ سائیڈ نشستیں بھی دی گئیں۔

اس خوبصورت لمحے کی ویڈیو اسپورٹس نیٹ ورک نے بھی شیئر کی جس کے بعد یہ واقعہ توجہ کا مرکز بن گیا۔

ڈریک کی اس فیاضی نے ایک عام باسکٹ بال میچ کو اس خاندان کے لیے ناقابلِ فراموش بنا دیا۔

شائقین کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی تقریبات صرف میدان میں ہونے والی کارکردگی ہی نہیں بلکہ ایسے یادگار اور خوشگوار لمحات کی وجہ سے بھی خاص بن جاتی ہیں۔

ڈریک ٹورنٹو ریپٹرز کے بڑے مداح ہیں اور اس سے قبل بھی ٹیم کی حمایت میں مختلف مواقع پر نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔