دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم ’جی ٹی اے 6‘ کی ریلیز سے قبل برطانیہ کے بعض اسکولوں نے طلبہ کو کلاسز سے غیر حاضر ہونے سے روکنے کے لیے انوکھی پیشکش کر دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 نومبر کو گیم کی متوقع ریلیز کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ متعدد طلبہ اسکول جانے کے بجائے گھر پر رہ کر گیم کھیلنے کو ترجیح دیں گے۔
اس صورتحال کے پیش نظر شمالی آئرلینڈ کے بیلفاسٹ بوائز ماڈل اسکول نے 19 اور 20 نومبر کو حاضر ہونے والے طلبہ کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعے 70 پاؤنڈ مالیت کے گیمنگ گفٹ کارڈز دینے کا اعلان کیا ہے۔
اسکول انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد طلبہ کی حاضری یقینی بنانا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب ان کے ریاضی کے امتحانات بھی جاری ہیں۔
اسی طرح انگلینڈ کے سینٹ جانز کیتھولک اسکول نے بھی حاضر ہونے والے طلبہ کے لیے 65 پاؤنڈ کے انعام کی قرعہ اندازی کا اعلان کیا ہے۔