پنجاب کے دریاؤں میں سونے کی ذخائر کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے جب کہ نیسپاک کی ابتدائی رپورٹ میں صرف ایک بلاک میں پچھہتر ہزار تولے سونے کی تصدیق ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق اٹک، میانوالی ،ستلج میں سونے کے ذخائر کو نو بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے، زرائع پنجاب حکومت نے کہا کہ سونے کی مجموعی مالیت کئی سو ارب روپے تک ہو سکتی ہے۔
ذرائع پنجاب حکومت نے کہا کہ نیسپاک نے باقی بلاکس میں سونے کی مقدار سے متعلق سروے کا آغاز کردیا، باقی بلاکس میں نیسپاک کی فائنل رپورٹ موصول ہونے کے بعد بین الاقوامی آکشن کیے جانے کا امکان ہے۔