کراچی:
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے روشم خان قتل کیس میں گرفتار دو ملزمان شیر خان اور مدوال کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔
کیس کے نئے تفتیشی افسر اعجاز حسین جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ عدالتی حکم پر تفتیشی منتقل کر دی گئی ہے۔
نئے تفتیشی افسر نے عدالت میں کیس کی فائل وصول کی، عدالت نے تفتیش کی منتقلی پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔
مقتول کے والد نے عدالتی احکامات کے باوجود کیس کی انوسٹیگیشن تبدیل نا ہونے پر درخواست دائر کی تھی۔
واضح رہےکہ منگھوپیر میں ڈکیتی کے دوران گھر میں فائرنگ سے طالبعلم روشم خان کا قتل ہوگیا تھا، ملزمان نے پولیس وردی بھی پہن رکھی تھی۔