کوریا: شادی سے بھی شاندار طلاق کی تقریب، خاتون خوشی سے نہال

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون کو چمکدار لباس پہنے دوستوں کے ساتھ جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔


ویب ڈیسک November 18, 2026

جنوبی کوریا میں ایک خاتون نے شادی ختم ہونے پر افسردہ ہونے کے بجائے طلاق کا جشن منا کر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

37 سالہ کوریئن خاتون چو سیونگ یون، جو ایک بچے کی والدہ اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر ہیں، نے اپنی طلاق کے موقع پر دوستوں کے لیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ طلاق یافتہ خواتین سے متعلق معاشرتی منفی سوچ کو چیلنج کرنا اور اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز خوشی سے کرنا چاہتی تھیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون کو چمکدار لباس پہنے دوستوں کے ساتھ جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تقریب کے دوران خاتون نے کیک کاٹا، تقریر کی اور دوستوں کے ساتھ خوشی منائی، جبکہ ان کے دوست تالیاں بجا کر انہیں مبارک باد دیتے رہے۔

خاتون نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ان کی طلاق کی تقریب شادی سے بھی زیادہ شاندار تھی۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آرا سامنے آئیں، تاہم متعدد افراد نے خاتون کے فیصلے کو سراہتے ہوئے انہیں نئی زندگی کے آغاز پر نیک خواہشات پیش کیں۔