بچوں کے دانتوں پر بریسز لگوانے کا سوچ رہے ہیں؟ والدین یہ اہم باتیں جان لیں

زیادہ میٹھی چیزیں اور مشروبات دانتوں میں کیڑا لگنے کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں، اس لیے ان کا استعمال محدود رکھیں۔


ویب ڈیسک November 18, 2026

بچوں کے ٹیڑھے میڑھے دانت سیدھے کرنے کے لیے بریسز اور کلیئر الائنرز کا استعمال عام ہوتا جا رہا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق اس علاج کے دوران دانتوں اور مسوڑھوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہے۔

بریسز کے تاروں اور بریکٹس میں کھانے کے ذرات پھنس سکتے ہیں جس سے دانتوں میں کیڑا لگنے، مسوڑھوں کی سوزش اور دانتوں پر سفید دھبے بننے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

بریسز لگوانے والے بچوں کے دانتوں کی صفائی کیسے کریں؟

طبی ماہرین نے والدین کو چند اہم احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

دن میں دو مرتبہ برش کریں: بچوں کو نرم برش اور فلورائیڈ والے ٹوتھ پیسٹ سے دن میں کم از کم دو مرتبہ دانت صاف کرنے کی عادت ڈالیں، خصوصاً بریسز کے اردگرد صفائی یقینی بنائیں۔

دانتوں کے درمیان صفائی: دانتوں کے درمیان پھنسے کھانے کے ذرات نکالنے کے لیے ڈینٹسٹ کے تجویز کردہ فلاس یا مخصوص صفائی کے آلات استعمال کریں۔

میٹھی اشیا کا استعمال محدود کریں: زیادہ میٹھی چیزیں اور مشروبات دانتوں میں کیڑا لگنے کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں، اس لیے ان کا استعمال محدود رکھیں۔

کلیئر الائنرز کی صفائی: اگر بچہ کلیئر الائنرز استعمال کرتا ہے تو انہیں ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق باقاعدگی سے صاف کریں اور دوبارہ لگانے سے پہلے دانتوں کی صفائی یقینی بنائیں۔

ڈینٹسٹ سے باقاعدہ معائنہ کروائیں: بریسز کے دوران دانتوں اور مسوڑھوں کی صحت برقرار رکھنے کے لیے مقررہ وقت پر ڈینٹسٹ سے معائنہ کروانا ضروری ہے۔