آسٹریلیا: لاکھوں سرخ کیکڑوں کی ساحل کی جانب سالانہ نقل مکانی کا آغاز

کرسمس آئی لینڈ نیشنل پارک نے اس منفرد قدرتی منظر کی روزانہ لائیو اسٹریمنگ بھی شروع کردی ہے


ویب ڈیسک November 19, 2026

آسٹریلیا کے کرسمس آئی لینڈ میں لاکھوں سرخ کیکڑوں کی ساحل کی جانب سالانہ نقل مکانی کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ ننھے سرخ کیکڑے ہر سال افزائشِ نسل کے لیے جنگلات سے ساحل کا رخ کرتے ہیں۔

کرسمس آئی لینڈ نیشنل پارک نے اس منفرد قدرتی منظر کی روزانہ لائیو اسٹریمنگ بھی شروع کردی ہے۔ نقل مکانی کے یہ لائیو مناظر 16 فٹ بلند ’ریڈ کرب برج‘ سے دکھائے جا رہے ہیں۔ یہ پل کیکڑوں کو مصروف سڑک محفوظ طریقے سے عبور کرنے میں مدد دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔

کیکڑوں کی یہ سالانہ نقل مکانی جزیرے میں بارشوں کے موسم کی پہلی بارش کے ساتھ شروع ہوتی ہے۔ عام طور پر یہ بارشیں اکتوبر یا نومبر میں ہوتی ہیں لیکن بعض برس دسمبر یا جنوری تک تاخیر بھی ہوجاتی ہے۔

بارش ہوتے ہی لاکھوں کیکڑے اپنے جنگلاتی ٹھکانوں سے نکل کر ساحل کی جانب بڑھنا شروع کردیتے ہیں۔ ساحل پر پہنچ کر یہ کیکڑے افزائشِ نسل کے عمل میں حصہ لیتے ہیں۔