کراچی:
شہر قائد میں ملیر کالا بورڈ کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈرگ روڈ ریلوے پولیس چوکی کی حدود ملیر کالا بورڈ ریلوے پھاٹک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 37 سالہ امجد کے نام سے کی گئی ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ورثا پولیس کارروائی کرائے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے ۔