کراچی:
کورنگی کریک ابراہیم حیدری کے قریب نجی ٹی وی چینل کے دفتر میں آتشزدگی کے باعث عمارت کی بالائی منزل کی شیٹرنگ لگی چھت منہدم ہوگئی۔
اطلاع ملنے پر کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔
آگ نجی ٹی وی چینل کے آڈیٹوریم میں لگی تھی، آتشزدگی کے باعث آڈیٹوریم مکمل جل گیا اور اس کی چھت منہدم ہو گئی۔
ریسکیو 1122 کی جانب سے عمارت میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا، واقعے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔