برازیل: جنگلات میں الگ تھلگ رہنے والے مقامی قبیلے کی نایاب ویڈیو جاری، بقا کو خطرات لاحق

وائرل ویڈیو میں قبیلے کے افراد کو تیر کمان اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے، جو اشاروں سے خوراک مانگ رہے تھے۔


ویب ڈیسک November 19, 2026

برازیل کے ایمازون جنگلات میں کئی دہائیوں سے بیرونی دنیا سے الگ تھلگ زندگی گزارنے والے قبیلے کے افراد اچانک سامنے آگئے اور خوراک کی درخواست کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کی ریاست مارانیاؤ میں آوا قبیلے کے تقریباً 20 افراد ایک مقامی گاؤں کے قریب قائم سرکاری چوکی پر پہنچے۔

انسانی حقوق کی تنظیم سروائیول انٹرنیشنل کے مطابق یہ 50 سال سے زائد عرصے میں قبیلے کے ان افراد کا بیرونی دنیا سے پہلا دانستہ رابطہ تھا۔

وائرل ویڈیو میں قبیلے کے افراد کو تیر کمان اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے، جو اشاروں سے خوراک مانگ رہے تھے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

خوراک میں شکرقندی ملنے کے بعد وہ واپس جنگل میں چلے گئے۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور بیرونی مداخلت کے باعث قبیلے کی بقا خطرے میں پڑ رہی ہے۔

دوسری جانب حکام نے خبردار کیا ہے کہ بیرونی افراد سے رابطے کے نتیجے میں متعدی بیماریاں بھی قبیلے کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہیں۔ برازیلی حکومت نے قبیلے کے تحفظ کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔