راولپنڈی میں معمول کی چیکنگ کے دوران تہرے قتل کا ملزم گرفتار

پشاور روڈ پر قائم مشترکہ چیک پوسٹ پر معمول کے تلاشی کے دوران ہاشم خان ساتھی سمیت گرفتار ہوا


عمران اصغر November 19, 2026
فوٹو فائل

راولپنڈی میں  پشاور روڈ پر قائم جوائنٹ چیک پوسٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران تہرے قتل کے مقدمے کا ملزم ہاشم خان پولیس کے ہتھے آگیا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق چیک پوسٹ سے ہاشم خان اور اس کے ہمراہ موجود اسد خان کو تھانہ ویسٹریج منتقل کردیا گیا، ملزمان سے 2 ایس ایم جیز اور گولیوں سے بھرے 5 میگزین برآمد ہوئے۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی میں تہرے قتل کے مقدمے میں گرفتار ہاشم خان کو مزید کارروائی کے لیے سی سی ڈی راولپنڈی کے حوالے کردیا گیا جبکہ تھانہ ویسٹریج میں اسد خان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔