عراق میں تیل اسمگلنگ کے الزام میں پائپ لائن کمپنی کے جنرل منیجر گرفتار

گرفتاری مبینہ غیر قانونی تیل کی منتقلی اور اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے دوران عمل میں آئی


ویب ڈیسک November 20, 2026

عراق میں حکام نے تیل کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں جرف الصخر کے علاقے سے تیل کی پائپ لائن کمپنی کے جنرل منیجر کو گرفتار کرلیا ہے۔

حکام کے مطابق گرفتاری مبینہ غیر قانونی تیل کی منتقلی اور اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے دوران عمل میں آئی۔

عراقی سکیورٹی اور متعلقہ تحقیقاتی اداروں نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ گرفتار افسر کے مبینہ کردار، تیل کی غیر قانونی ترسیل کے طریقہ کار اور اس میں ملوث دیگر افراد کا پتا لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

عراق میں تیل کی اسمگلنگ کے خلاف جاری تحقیقات کے دوران سرکاری آئل پائپ لائن کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل علی عبدالکریم الموسوی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ان کی گرفتاری جرف الصخر (جرف النصر) میں مبینہ تیل اسمگلنگ کے حوالے سے عدالتی بیان کے بعد عمل میں آئی۔