پاکستانی اداکار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر خاقان شاہنواز فوجی جوانوں اور شہدا سے متعلق اپنے حالیہ بیان کے باعث شدید تنقید کی زد میں آگئے۔
خاقان شاہنواز نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران مختلف پیشوں کے احترام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خدمت کرنے والے تمام افراد یکساں عزت کے مستحق ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوجی جوان سرحدوں پر خدمات انجام دینے کے عوض تنخواہ بھی وصول کرتے ہیں۔
اداکار کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے شہدا کی قربانیوں کے حوالے سے نامناسب قرار دیا۔





تنازع بڑھنے پر خاقان شاہنواز نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، وہ مسلح افواج اور شہدا کا دل سے احترام کرتے ہیں اور ان کا مقصد کسی کی توہین کرنا نہیں تھا۔