اپر دیر:
دیر بالا کے علاقے نرہنڈ خوڑ کے مقام پر گاڑی دریائے پنجکوڑہ میں گرنے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق بی بیوڑ میاں بانڈہ سے بتایا جاتا ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق افراد اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا۔